اسلام آباد (نیا محاذ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔جیونیوز کے مطابق مریم وٹو نے کہا کہ مشعال بی بی، آپ آج کیوں کورٹ پہنچیں؟ کیا آپ کارروائی ڈالنے آئی تھیں؟ انہوں نے مشعال یوسف زئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیسوں میں آپ کا کوئی کردار نہیں رہا، انہوں نے تو کبھی یہ بھی نہیں پوچھا کہ کوئی پٹیشن کب فائل ہوئی۔مریم وٹو نے مشعال یوسف زئی سے کہا کہ کام کر کے کریڈٹ لیا کریں، ورنہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اسے کریڈٹ لینے دیں۔
0