0

کراچی: بیمار بیٹی کیلئے زیورات بیچ کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی(نیا محاذ )سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں بیمار بیٹی کیلئے زیورات بیچ کر آنے والے شہری کو ڈاکوو¿ں نے قتل کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فرحان میڈیسن کمپنی میں ملازم تھا، بیٹی کی بیماری کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے بیوی کے زیوربیچ کر آرہا تھا کہ ڈاکوو¿ں نے 3گولیاں ماریں، نہ مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہو سکے۔
مقتول فرحان کے سسر نے کہا کہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، پولیس نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہسپتال میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے تھانے آجانا۔
ادھر مقتول کی بیٹی غم سے نڈھال ہے جس کا کہنا ہے کہ بابا بہت اچھے تھے، مجھے جو کچھ چاہئے ہوتا تھا، لیکر آتے تھے۔
دوسری جانب کراچی کی ڈیفنس مبارک مسجد کے قریب کار پرفائرنگ سے عمیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، عمیر پرائز بانڈ کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا، مقتول 15سے 20 منٹ تک کسی کا انتظار کرتا رہا، فون پر کسی سے رابطے میں تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر 2 افراد آئے اور فائرنگ کردی جس سے اسے 7 گولیاں لگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں