میرپور خاص(نیا محاذ )میرپورخاص میں رقص کی محفل میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رقص کی محفل کی وائرل ویڈیو میں مسلح افراد کو جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو چھ روز قبل مہران تھانے کی حدود ذیشان ٹاون میں ایک تقریب کی ہے، جس عمارت کی چھت پر ساری رات فائرنگ ہوتی رہی وہ مہران تھانے کے برابر میں ہی واقع ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی میرپورخاص شبیر سیٹھار کا موقف ہے کہ واقعہ ان کے علم میں نہیں ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
0