0

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں شفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا

اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں شفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، کیس تو اب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہئے،وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہاکہ میں یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا ایسا ہی چاہئے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،آفس کو ہدایت کی ہے جن کیسز میں کوئی قانون چیلنج ہو الگ کیٹیگری بنائی جائے،جن کیسز میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی انہیں منتقل کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں