0

سندھ ہائیکورٹ؛ کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی(نیا محاذ)سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواستگزار سےاستفسار کیا کہ کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہورہا ہے؟خاتون درخواستگزار نے کہاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،عدالت نے کہاکہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کررہے ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں،درخواستگزار نے کہاکہ گھروں میں مرغیاں پالنے سے شور شرابہ ہوتا ہے،میں نے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے یہ غیرقانونی ہے،وکیل سی بی سی نے کہاکہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں