کوہاٹ(نیا محاذ)خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، کوہاٹ کے 30 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہونے کے صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، پولیو حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔پولیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کا نیا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا، کوہاٹ سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے، خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔
0