0

ججز تقرری کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد (نیا محاذ )26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ججز کی تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں نامزدگی کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں اختلافات سامنے آگئے۔
اسلام آباد میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے نام پر اختلافات سامنے آگئے۔
ابتدا میں ججز تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم اچانک سے نام تبدیل کردیا گیا۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کے بجائے رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماو¿ں سے اس نام پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں