0

بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

کراچی(نیا محاذ)صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے حال ہی میں پیدا ہونے والے اپنے تیسرے بیٹے کا نام رکھ دیا۔منگل کی صبح فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جوڑے نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کرلیا ہے۔بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں