0

حکومت پنجاب نے دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا

لاہور(نیا محاذ) حکومت پنجاب نے دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا،پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سما ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30دن تک دفعہ 144لگا سکیں گے،سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90دن تک دفعہ 144کے نفاذ کااختیار دیا گیا،90یوم سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144کے نفاز کااختیار کابینہ کے پاس ہوگا، حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898میں ترمیم کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں