0

سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا ’ السلام وعلیکم’، ویڈیو وائرل

ریاض(نیا محاذ)دنیائے فٹبال کے مقبول ترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی حال ہی میں سعودی عرب واپسی ہوئی جہاں انہوں نے سب کو ’اسلام و علیکم‘ کہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔رونالڈو اپنے شاندار کیرئیر سے مداحوں کے دلوں میں تو جگہ پہلے ہی بنا چکے ہیں وہیں جب سے انہوں نے سعودی فٹبال کلب ٹیم النصر کیساتھ معاہدہ کیا ہے، یہاں رہ کر اسلامی طرز زندگی میں دلچسپی بھی لینا شروع کردی ہے۔ حالیہ ویڈیو میں انہوں نے سلام کر کے صارفین کو خوش کر دیا۔مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رونالڈو کے واپس آنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود افراد کو السلام وعلیکم کہہ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 39 سالہ فٹبالر گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ روانہ ہوئے تھے جہاں پرتگال اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ تھا۔واضح رہےکہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ رونالڈو تمام بڑے سوشل میڈیا پلٹ فارمز پر ’1 بلین‘ ایک ارب سے زائد فالوورز رکھنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں