0

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے: بیرسٹر سیف

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہ ہوگی، الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے مزید کام نہ لے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں چیف الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن کمشنر 8 ججز کے حکم کو تاخیری حربوں سے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ حکومت کے احکامات پر آئین اور قانون کو روند رہا ہے جبکہ شریف خاندان اعلیٰ عدلیہ پر بار بار حملہ آور ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں