اسلام آباد(نیا محاذ)سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کو سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے 64ارکان کی حمایت درکار ہے،سینیٹ میں حکومتی بنچز پر پیپلزپارٹی کے 24ارکان ،مسلم لیگ ن 19،بلوچستان عوام پارٹی کے 4ارکان ہیں،سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 3سینیٹرزہیں۔
حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے این پی 3،نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ ق کاایک ایک ووٹ بھی حق میں ہوگا،سینیٹ میں 4آزاد ارکان بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا ،انوارالحق کاکڑ،محسن نقوی اور عبدالقادر بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔جمعیت علمااسلام کے 5ووٹ بھی مل گئے تو حکومتی نمبر 64ہو جائیں گے۔دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن بنچز پر 21ارکان ہیں،پی ٹی آئی 17،سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کا ایک ایک رکن ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک، بی این پی کے حمایت یافتہ 1سینیٹر ہے۔