کراچی(نیا محاذ )حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کرلیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت کیبنیٹ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے مالی معاملات سمیت کے الیکٹرک کے واجبات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں دونوں صوبائی وزرا نے متفقہ طور پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں واقع لیبر ڈیپارٹمنٹ دفتر کے پانی اور بجلی کے واجبات کی مد میں رقم کی منظوری دی اور تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
0