0

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں پر بھروسہ کیا وہ ہی دھوکے باز نکلے اب کچھ نئے فیصلے کر کے زندگی کو آگے لے کر چلنا ہوگا اور خاموشی سے اپنی منزل کی طرف قدم بڑھائیں حاسدین سے بچ کر۔برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کے امور میں دشواریوں کا سامنا ہے آپ کو حق سے محروم کیا جا رہا ہے آپ کو تھوڑی سی ہمت دکھنا ہو گی پھر کچھ بنے گا۔ آج مخالفت بھی عروج پر ہے صدقہ دیں۔برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک رکاوٹ صبح سے ہی دور ہو جائے گی آپ کے لئے سمجھ لیں کہ ایک بند دروازہ کھل رہا ہے اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں کامیابی کی طرف جا رہے ہیں۔برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
معدے اور پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں جن کے لئے صرف علاج ہی نہیں پرہیز اور واک کی سخت ضرورت ہے اور آپ نے جو سر پر ٹینشن سوار کی ہوئی ہے دور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کیوں بلا وجہ کی پریشانی سر پر سوار کی ہوئی ہے آپ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا برے دن ضرور ختم ہو سکیں گے۔برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج صورتحال آزمائشی سی ہے بات بات پر غصہ آ سکتا ہے آپ کو قدرے محتاط ہو کر چلنا ہے اور کسی بھی دوسرے کے معاملے میں ہرگز نہیں آنا ورنہ آپ کی مشکل بڑھے گی۔برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت آپ کو اپنے لئے سنجیدہ ہو کر سوچنا ہوگا ماضی میں جو ہو چکا ہے اس کو بھول کر نئے انداز سے زندگی شروع کرنا ہو گی اور آج سے ہی ایک آفر سے ابتداءکر سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
لوگوں کی باتوں میں آکر وقت کو ضائع مت کریں آپ کے لئے اس وقت ایک نادر موقع سامنے آ رہا ہے اس سے فائدہ اٹھا لیں اور اپنی زندگی کو مضبوط بنا لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس مسئلے میں پریشان ہیں وہ آج دوپہر تک حل ہو جائے گا جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے تھے آپ ان سے دور نہیں ہو رہے خود کو پیچھے کر لیں سب بہتر ہو جائے گا۔برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے حالات اب بدل رہے ہیں ماضی میں بہت پریشانیاں دیکھی ہیں اور زیادہ تر حسد کا شکار رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو آسانیاں ملنے کے واضع امکانات ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بلا وجہ کی باتوں نے ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے آپ کی پریشانی خود ساختہ ہے جو ہونا ہے وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے کوئی کچھ نہیں کر سکات اپنے خود سے آج باہر آئیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دن اور رات کو اپٓ نے ایک جیسا سمجھ لیا ہے۔ اپنے وقت کی قدر کریں یہ محنت کرنے کے لئے اچھے دن ہیں آپ دیکھیں گے کہ ساتھ ساتھ ان کا ثمر بھی ملنا شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں