0

خیبرپختونخوا پولیس کو 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد(نیا محاذ)ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد خیبرپختونخوا پولیس کو 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکیا گیا،ملزم علی زمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم گزشتہ 16 سال سے خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2008 میں تھانہ واری اپر دیر میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ایف آئی اے انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں