پشاور(نیا محاذ)پشاورہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔سما ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا ہے،ریفرنس میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 2سال مکمل نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا، عدالت نے رکن قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7نومبر تک سماعت ملتوی کردی ۔
0