گوجرانوالہ(نیا محاذ )گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔
مقامی افراد کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سویا رہا اور ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی جبکہ پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین روکی۔
ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر بنے کوارٹر میں سوئے ملازم کو جگایا اور ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد روانہ ہوگئی، اس دوران موقع پر موجود شہری نے واقعے کی ویڈیو بنالی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
0