0

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیا محاذ)پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ رواں سال کوئٹہ سے پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 اور خیبر پختونخوا سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔کوئٹہ سے تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال کوئٹہ میں متاثرہ بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ ملک بھر میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 33 ہو گئی۔این ای او سی کے مطابق پولیو وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں