واشنگٹن (نیا محاذ)امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کے چاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچے گا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقے کے اندر تحقیق کرےگا۔خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لےگا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں زندگی کا پتا لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔
0