لاہور (نیا محاذ)پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے خود کشی کرلی, شعبہ آئی ای آر کی طالبہ (الف ح) کی پھندا لگی لاش ہاسٹل نمبر 8 سے ملی,پولیس نے لاش تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے.طالبہ کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو دروازہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 8 کا کمرہ نمبر 91 ہے، کمرے کا دروازہ اس لئے توڑا جارہا ہے کہ اندر آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔
0