0

کوہلی کے ہمشکل سندھ ویرات نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا

نئی دہلی(نیا محاذ)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے “سندھی ہمشکل” کی ویڈیو نے مداحوں حیرت زدہ کردیا۔ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ‘سندھی ویرات’ کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر کے ہمشکل کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
ویڈیو بنانے والے لڑکے کو اسکے دوستوں نے پیار سے ‘سندھی ویرات’ کا نام دیا کیونکہ وہ حیران کن طور پر بھارتی کرکٹر سے مماثلت رکھتے ہیں۔ سندھی ویرات کو سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت تو نہیں ملی تاہم انکی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔قبل ازیں بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کیخلاف پُرتشدد مظاہروں میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں تھی۔ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے جبکہ اس شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں