بیجنگ (نیا محاذ) چین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم لی کیانگ اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کی دعوت پر 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
چینی وزارت خارجہ ک ترجمان مائوننگ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر لی کیانگ اسلام آباد کا دورہ کریں گے،اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔