0

مصنوعی ذہانت(آرٹیفیشل انٹیلی جنس) ٹک ٹاک کے سینکڑوں ملازمین کی نوکریاں کھاگئی

واشنگٹن (نیا محاذ )شارٹ ویڈیوز کی معروف ویب سائٹ ٹک ٹاک نے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کردیا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد متن کا معیار بلند کرنا اور اسے متوازن بنانا ہے۔
اس کے لئے مصنوعی ذہانت( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور انسانی بصیرت کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر کام کیا جائے گا۔ٹک ٹاک کی پیرنٹ یا مالک کمپنی کا نام بائٹ ڈانس ہے۔ جن ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے ان میں سے 500 ملائیشیا میں تھے۔
ادارہ اب مصنوعی ذہانت سے تیار کئے جانے والے مواد کی طرف تیزی سے رواں ہے۔ یہ کام عالمگیر سطح پر کیا جارہا ہے۔بائٹ ڈانس نے اعتماد اور سلامتی یقینی بنانے کی خاطر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور 80 فیصد مضر مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے ہٹایا جارہا ہے۔کم آمدنی اور انتہائی پریشان کن مواد کا سامنا کرنے والے ملازمین شدید الجھن میں تھے۔ اِن ہیومن ماڈریٹرز کو فارغ کیا جارہا ہے۔مصنوعی ذہانت اب عریانیت، تشدد اور پالیسیوں کی دیگر خلاف ورزیوں سے بہتر طور پر نپٹنے کے قابل ہوگئی ہے۔مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کے باوجود ٹک ٹاک میں اب بھی مواد پر نظرِثانی کے حوالے سے اب بھی انسانی ذہانت پر غیر معمولی حد تک انحصار کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں