0

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

لاہور(نیا محاذ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔سما ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی اجلاس ہوا،سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس 2گھنٹےتک جاری رہا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی،محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی،طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا،اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس عمل کو بھی رواں سیزیز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں