اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایپل نے اپنا نیا آئی فون 16 مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیاہے لیکن پاکستان میں بھی صارفین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر نے پاکستان میں اس کی قیمت اور ٹیکس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر ’مرسینٹائل‘ نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردی ہیں۔مرسینٹائل کی ویب سائٹ پر آئی فون 16 سیریز کے تمام نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے، 256GB ویرینٹ 4 لاکھ 98 ہزار 500 روپے، 512GB ویرینٹ 5 لاکھ 78 ہزار 500 روپے جبکہ 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔آئی فون 16 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے، آئی فون 16 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 18 ہزار 500 روپے اور 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح، آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک جاتی ہے۔ جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو رہی ہے جو ویرینٹ کے حساب سے 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔
موبائل فونز کی معلومات سے متعلق ویب سائٹ ’فون ورلڈ‘ کے مطابق، پی ٹی اے سے رجسٹر کرانے کے لیے آئی فون 16 سیریز کے تمام ماڈلز کے لیے درج ذیل کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔مرسینٹائل کے آئی فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔ صارفین پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی 2 طریقوں ، بذریعہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے کرسکتے۔ پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی کے لیے حال ہی میں سفر کرنے کی تاریخ کا ثبوت موجود ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی اے ٹیکس شناختی کارڈ کی نسبت پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی میں کم ہوتا ہے۔