0

لبنان پیجردھماکوں کے بعد پاکستان نے درآمد کئے جانے والے موبائل فونز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیا محاز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں آنے والی تمام موبائل ڈیوائسز چیک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا زیربحث آیا۔کمیٹی میں لبنان میں پیجر پھٹنے کے بعد ٹیکنالوجی سے بچاؤ پر بریفنگ دی گئی۔کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں موبائل فون کےحادثات نہ ہوں اور موبائل فون کو محفوظ بنایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں حکام وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ہمارے پاس امپورٹڈ موبائل فون چیک کرنے کے لیے کوئی میکنزم نہیں، مقامی سطح تیار ہونے والے موبائل فون چیک کرسکتے ہیں۔سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ موبائل فون کا مینوفیکچر چین ہونا چاہیے یا کوئی دوست ملک، معلومات کے مطابق لبنان میں 20 گرام کا ڈائنامائٹ تھا جو پیجر میں رکھا گیا، اس کا اثر گولی کی طرح ہوتا ہے جس سے نقصان ہوا، ہمارے موبائل فون میں بھی ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں