اسلام آباد (نیا محاذ)سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس نمبر پورے ہوتے تو آئینی ترمیم آچکی ہوتی،ہم نے ڈرافٹ ڈیمانڈ کیا تو وہاں ڈرافٹ موجود نہیں تھا ورکنگ پیپر تھا ہم نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ آپ ہمیں وہ دے دیں اس پر ہم اپنی قانونی ٹیم کا اجلاس بلا لیتے ہیں ہمیں آج کی تاریخ تک وہ بھی نہیں دیا گیا۔ ہمارے تحفظات ہیں ہم سے کوئی چیز شیئر نہیں کی جارہی ہے۔ ہم بھی کل مولانا فضل الرحمٰن سے ملے ہیں اورانہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے عدلیہ پر حملہ ہو ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے بھی شرکت کی۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا اگلے چند دن بہت اہم ہیں ، جرگہ بلایا پی ٹی ایم نے تھا لیکن وہ آل پختون گرینڈ جرگہ تھا،کل تک جو علی امین کے راستے میں مشکلات کھڑی کر رہے تھے جب وہ دروازے پر آئے تو انہیں عزت کے ساتھ بٹھایا گیا ۔
0