0

ڈی چوک احتجاج کیس؛تحریک انصاف کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی چوک احتجاج کیس میں تحریک انصاف کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف، بابر اعوان اور نیاز اللہ نیازی نے دلائل دیئے،اے ٹی سی نے ضمانتیں 30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

کارکنان میں فرح انجم، صباوحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین ،عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید ودیگر شامل ہیں،پی ٹی آئی خواتین کارکنان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں