کراچی (نیا محاذ) آج کل نادیہ خان مہنگے ذائقے کا شوق دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان ایک مشہور اینکر اوراداکارہ ہیں، انہوں نے ان گنت شوز کی میزبانی کی ہے۔ انہیں جدید مارننگ شوز کی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
نادیہ خان گزشتہ دنوں ایک شو میں مہمان تھیں ۔ اس شو میں انہوں نے اپنی تازہ ترین چاکلیٹ کی لت کا ذکر کیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ دبئی کی وائرل چاکلیٹ کو بےحد شوق سے کھاتی ہیں، جس کی قیمت 8000 روپے فی بارہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے شوق کی محبت میں انہوں نے اپنے ملبوسات کی خریداری کے لیے جو بجٹ رکھا تھا وہ بھی اسی میں خرچ ہو رہا ہے۔
انٹرنیٹ نادیہ کے مہنگے چاکلیٹ پر پیسے خرچ کرنے سے بہت خوش نہیں ہے کئی صارفین کا کہنا تھا یہ چاکلیٹ ہے یا شراب۔ اسی طرح بعض صارفین کے نزدیک یہ پیسے کا ایک دکھاوا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں گھر پر چاکلیٹ بنانے کا مشورہ دے ڈالا۔