0

شیخوپورہ: موٹر وے پر بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(نیا محاذ )موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین کوہاٹ سے لاہور جارہی تھی کہ موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس نے مسافر وین کو ٹکر ماری۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ امان خان، 71 سالہ بہرام خان، 73 سالہ حضور محمد، 63 سالہ فرید خان اور54 سالہ محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں