کراچی(نیا محاذ)تحقیقاتی اداروں کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں کے قافلے پر حملہ ہوا،حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی ،تفتیشی ذرائع کے مطابق کار سوار خودکش حملہ آورقافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا،قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی ،کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ۔ذرائع کامزید کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ،متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں،کارکی نمبر پلیٹ،انجن چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے،بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیاجس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
0