0

نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع، صدر زرداری بھی موجود ہونگے

اسلام آباد(نیا محاذ )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم غیر رسمی ملاقات آج متوقع ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی موجودگی میں نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہو سکتی ہے، پارلیمانی الجھاﺅ کی ابتداء کے بعد تقریباً تین ماہ میں یہ ان دونوں سیاسی شخصیات کی پہلی ملاقات ہوگی۔
ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ رہنما فلسطین اور غزہ پر گول میز کے لئے جمع ہو رہے ہیں جس کی میزبانی صدر آصف علی زرداری کر رہے ہیں، امکان ہے کہ کانفرنس کے دہانے پر مختصر بات چیت کے لئے باہمی دلچسپی کے کچھ امور بھی سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں