0

لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(نیا محاذ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔عدالت نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں