0

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (نیا محاذ)انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ نے ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں انٹری دے دی۔واضح رہے ہاردک پانڈیا اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی، دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے جس کا نام آگستیا ہے۔ رواں برس 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ہارک اور نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد بیٹے کے ہمراہ بھارت سے چلی گئی تھیں، تاہم وہ دوبارہ انڈیا واپس آئی ہیں۔نتاشا نے اب اپنی توجہ کیریئر پر مرکوز کرلی ہے اور وہ مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں میوزک ویڈیوز سمیت آئٹم نمبرز بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں