0

بٹگرام کی جیل میں سب انسپکٹر نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بٹگرام (نیا محاذ )بٹگرام کی سب جیل میں زیرحراست 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے جب کہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے آفس میں بلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سےضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ہے تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں