0

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند،فیض آبا د کیلئے کھلی ،سیکرٹریٹ کیلئے بند

اسلام آباد (نیا محاذ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر سٹیشن تا فیض آباد میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جبکہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں