لاہور(نیا محاذ) مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی انتقال کر گئے۔چودھری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے،چودھری اسلم سلیمی کی عمر 92سال ،منصورہ میں رہائش پذیر تھے،مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی۔چودھری اسلم سلیمی جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے،چودھری اسلم سلیمی نے کئی دفعہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری ادا کی۔
0