0

لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ کے تحت شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پی این آئی لسٹ کا قانون میں وجود نہیں، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ای سی ایل لسٹ میں نام ڈالے جا سکتے ہیں۔دوران سماعت عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا اس لسٹ میں کریمنل لوگ ہیں یا صرف سیاسی، اس لسٹ میں کن کن لوگوں کے نام شامل کیے گئے ہیں، مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت سے پی این آئی لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا اور پنجاب حکومت کے وکیل کو 10 روز میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں