0

انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی، پی ٹی اے نے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن شروع کردی

اسلام آباد(نیا محاذ)انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کیلئے پی ٹی اے نے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن شروع کردی۔سما ٹی وی کے مطابق فری لانسرز، کاروباری اداروں، سفارتخانوں کو وی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی گئی ہے،پی ٹی آئی نے کہاکہ آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی ہوگی،غیرملکی مشنزفوری اپنا وی پی این پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں،رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد 2سے 3دن میں مکمل ہوگا۔پی ٹی اے نے کہاکہ وی پی این رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہے،5یا زائد آئی پی ایڈریس پر آئی پی وائٹ لسٹنگ کی فیس لاوگوہوگی،بیرون ملک سرور جن کے صارفین پاکستان میں ہیں، رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں