0

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کردیا

لاہور(نیا محاذ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس پورے ہفتے میں بڑے مارچ اور جلسے کریں گے،کراچی اور اسلام آباد میں بڑا ملین مارچ کریں گے،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ 7اکتوبر کو دوپہر 12بجے عوام سڑکوں پر نکلیں،ہم غزہ کیلئے لڑ نہیں سکتے لیکن سڑکوں پر نکل کر پیغام تو دے سکتے ہیں،فلسطین کا معاملہ ایسا ہے جو پاکستان کی بنیاد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں