0

لاپتہ بھائیوں سے متعلق کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا ایس ایچ او کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم

پشاور(نیا محاذ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ 4بھائیوں سے متعلق کیس میں ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں حیات آباد سے لاپتہ 4بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دیدیا،جسٹس اعجاز انورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قرآن پر حلف لے کر بتائیں کہ لاپتہ افراد آپ کے پا س نہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز میں آپ دکھائی دے رہے ہیں،حلف اٹھائیں آپ نے گرفتاری نہیں کی،ایس ایچ او حیات آباد نے عدالت سے وقت مانگ لیا،عدالت نے ایس ایچ او کی درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں