0

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(نیا محاذ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواآج ہی عدالت میں پیش ہوں،میں بیٹھا ہوں، اس کیس میں وزیراعلیٰ سے پوچھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں