0

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (نیا محاذ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ میں سنجیدہ تعلق میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی۔

تازہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے اپنے ماضی کے ایک ایسے دور کے بارے میں بات کی جب وہ ایک ساتھ کئی لوگوں کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ کالکی اس وقت اپنے شوہر ہرش برگ کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور دونوں کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے۔

انٹرویو کے دوران کالکی نے اپنی ذاتی زندگی کے اس دور پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ انہوں نے ایک وقت میں پولیامورس (ایک ساتھ کئی لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھنے) تعلقات کو اپنایا ہوا تھا۔کالکی نے بتایا کہ اب جبکہ وہ شادی شدہ ہیں اور ایک بچی کی ماں ہیں، تو اس قسم کے تعلقات کےلیے ان کے پاس وقت نہیں ہے، لیکن ماضی میں انہوں نے اس زندگی کا تجربہ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ میں اس وقت سنجیدہ تعلق میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی، اس لیے ان تعلقات کو ایک تجربے کے طور پر لیا۔کالکی اور ہرش برگ کے ہاں 2020 میں بیٹی ساپو پیدا ہوئی تھیں۔ اداکارہ اپنے خاندان کے ہمراہ بھارتی شہر گووا میں مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ کالکی کیکلاں مشہور فلم ساز انوراگ کشیپ کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں، دونوں کی شادی 2011 میں شروع ہوکر 2015 میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں