0

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(نیا محاذ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد یوسف نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کااعلان کرتا ہوں، اس ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا ایک بہت بڑااعزاز رہا ہے،محمد یوسف کاکہناتھا کہ اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ ہمارے کھلاڑی فتح اور عظمت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں