0

ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہو گا: احسن اقبال

لاہور (نیا محاذ ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہو گا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر کام کررہی ہے، پاکستان کو ماضی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ہماری حکومت نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب کو سستی اورماحول دوست توانائی حاصل ہو، توانائی کی کمی پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، متبادل توانائی کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تاجکستان کے ساتھ کاسامنصوبے پر کام کررہے ہیں، ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے چلنا ہوگا، ایشیائی خطے کی ترقی کے لئے سب کا ساتھ چلنا ضروری ہے، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہوگا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا مسئلہ ہے، 2022میں پاکستان کو سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایشیائی ممالک کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں