0

کوئٹہ؛ پولیس موبائل پر دھماکا، اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

کوئٹہ(نیا محاذ)مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت خالق شہد تھانے کی پولیس موبائل گشت پر تھی، بی ڈی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت قدیر، محمد خلیل اور دین محمد کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں