0

ڈینگی ادویات خریداری میں نجی کمپنی کو مبینہ غیرقانونی ٹھیکہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈاکٹر سبحان ندیم کو جاری شوکاز نوٹس واپس

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی ادویات خریداری میں نجی کمپنی کو مبینہ غیرقانونی ٹھیکہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈاکٹر سبحان ندیم کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈینگی ادویات خریداری میں نجی کمپنی کو مبینہ غیرقانونی ٹھیکہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے پیراوائز کمنٹس اور رپورٹ جمع کرائی،عدالت نے ڈاکٹر سبحان ندیم کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا، درخواستگزار کے وکیل دوسری عدالت میں مصروف ہونے کے باعث کارروائی 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں