0

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست،جسٹس عابد حسین چٹھہ کی سماعت سے معذرت

لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ،عدالت نے کیس دوسرے بنچ میں لگانے کیلئے درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض لگا یا تھا،رجسٹرارا آفس نے درخواستگزار کو اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی،درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت سینئر ترین جج سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں