اسلام آباد(نیا محاذ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری احتشام الحق ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آرڈیننس کا اجرا پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہے،سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی آرڈیننس صرف ہنگامی حالات میں جاری ہو سکتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیاجائے،آرڈیننس کے تحت تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔