اسلام آباد(نیا محاذ)ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن نے ایک پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے متفرق درخواست دائر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے عبوری فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی جانب سے 3 نظرثانی درخواستیں پہلے ہی سپریم کورٹ میں دائر ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کل سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر حکم دیا گیا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔
0